ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا لیفٹیننٹ گورنر بدعنوان نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں:منیش سسودیا

کیا لیفٹیننٹ گورنر بدعنوان نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں:منیش سسودیا

Wed, 27 Dec 2017 22:33:11    S.O. News Service

نئی دہلی ،27؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل پرتنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ عوامی خدمات لوگوں کے گھر تک پہنچانے کے عآپ حکومت کی تجویز کو لوٹاکر’بدعنوان نظام کو بچانے کی کوشش‘ہیں۔بیجل نے دہلی حکومت کے تجویز کو نظر ثانی کے لئے واپس کر دیا تھا۔اس پر سسودیا نے ٹویٹ کیا تھاکہ بدعنوانی سے پاک حکومت بنانے کی کوششوں کوبڑا جھٹکاہے۔تجویز میں ڈرائیونگ لائسنس، ذات سرٹیفکیٹ اور نئے آبی کنکشن جیسی 40 عوامی خدمات لوگوں کے گھر پر ہی فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔سسودیا نے بیجل پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس منتخب حکومت کے فیصلوں کو لوٹانے کی طاقت ہونی چاہئے؟ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ مجھے ان کانوٹ پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔کیا وہ بدعنوان نظام کو بچانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں؟تجویز کو ’سپر ڈیجیٹل نظام‘قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ اس قدم سے لوگوں کو محکموں تک جانا نہیں پڑے گا۔موجودہ نظام میں لوگوں کو ایک یا دو بار سرکاری دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔سسودیا نے کہاکہ لیکن گھر میں ہی سروس فراہم کرنے کی تجویز کے تحت لوگوں کو ایسا کرنے (سرکاری دفتر جانے) کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس کی جگہ حکومت کی طرف سے مجاز شخص خودہی درخواست گزار کے گھر جائے گا اور اس کے دستاویزات جمع کرے گا اور بایومیٹرک ریکارڈ لے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تجویز لوٹانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تجویز مسترد نہیں کی گئی ہے۔


Share: